اسلام آباد۔یکم اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات محمد اعظم خان سواتی سے پنجاب حکومت کی ترجمان ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے ملاقات کی۔ انھوں نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال اور تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر زرقا سہروردی نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کی کوشش …
وفاقی وزیر محمد اعظم خان سواتی سے ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور کی ملاقات،تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔یکم اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات محمد اعظم خان سواتی سے پنجاب حکومت کی ترجمان ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے ملاقات کی۔ انھوں نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال اور تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر زرقا سہروردی نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وفاقی وزیر کو اپنی ٹیم کی کارکردگی اور یونیورسٹی کیمپسز کو منشیات سے پاک کرنے کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈاکٹر زرقا سہروردی نے بتایا کہ یونیورسٹیوں سے منشیات کے خاتمے کے لئے انہوں نے پہلا پائلٹ پراجیکٹ جی سی یونیورسٹی لاہور میں شروع کیا ہے اور برطانیہ کی سوسیکس یونیورسٹی اس منصوبے کو سپورٹ کر رہی ہے۔ ڈاکٹر زرقا نے بتایا کہ ان کی ٹیم منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے مذکورہ منصوبے کو دوسرے کیمپسز تک بڑھانے پر کام کر رہی ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے ڈاکٹر زرقا اور ان کی ٹیم کے منصوبے اور کوششوں کو سراہا اور کہا کہ معاشرے سے منشیات کا خاتمہ حصوصا تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل کام کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین باہمی تعاون اور مشترکہ کام کی ضرورت ہے۔ اعظم خان سواتی نے کہا کہ ہمیں منشیات کے اسمگلروں اور فروخت کر نے والوں کے خلاف لڑنے کے لئے پوری لگن اور استقامت کے ساتھ قومی سطح پر کارروائی کرنا ہوگی۔ یہ لوگ ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے ڈاکٹر زرقا اور ان کی ٹیم کو معاشرے سے خصوصا تعلیمی اداروں سے منشیات کے لعنت کے خاتمے کے لئے وزارت انسداد منشیات کی کوششوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کو روکنے کے لئے انہوں نے صوبائی حکومتوں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں ، ہائر ایجوکیشن کمیشن ، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ، نجی تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی تنظیموں کے ساتھ اعلی سطح کی میٹنگز کیں تا کہ ایک جامع منصوبہ تیار کر ے. انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں انہوں نے صدر پاکستان کے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر سمیت صوبائی گورنرز کے اجلاس کا اہتمام کیا جہاں صوبائی گورنرز جو کہ یونیورسٹیوں کے چانسلر بھی ہیں ، کو تعلیمی اداروں میں منشیات کے منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا. انہوں نے بتایا کہ گورنرز سے کہا ہے کہ وائس چانسلرز یونیورسٹیوں میں منشیات کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے لائحہ عمل اور حکمت عملی تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ مزید ہم آہنگی اور تعاون کے لئے وائس چانسلرز سے ملاقات جلد کی جائے گی۔وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے ڈاکٹر زرقا کے منصوبے کو سراہا اور وفاقی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔








