اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر انفار میشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سے ملائیشیا کے ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم نے جمعرات کو ملاقات کی۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے ملائیشیا کے ہائی کمشنر کو اپنے دفتر آمد پر خوش آمدید کہا اور ملاقات میں دو طرفہ تعاون، آئی ٹی اور ٹیلی کام کے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں …
وفاقی وزیر انفار میشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سے ملائیشیا کے ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم کی ملاقات، دو طرفہ تعاون، آئی ٹی اور ٹیلی کام کے متعلق امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر انفار میشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سے ملائیشیا کے ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم نے جمعرات کو ملاقات کی۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے ملائیشیا کے ہائی کمشنر کو اپنے دفتر آمد پر خوش آمدید کہا اور ملاقات میں دو طرفہ تعاون، آئی ٹی اور ٹیلی کام کے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی بھی موجود تھے۔ ملائیشیا کے ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ پاکستان ملائیشیا کے ساتھ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان ملائیشیا کے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے ، وزارت آئی ٹی وزیر اعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویڑن کے تحت ملک میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ ملائیشیا کے ہائی کمشنر نے کہا وزارت آئی ٹی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیئے کوششیں قابل تعریف ہیں، ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان آئی سی ٹی کے میدان میں تعاون بہت اہم ہے۔








