وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل التھانی کی ملاقات، باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل التھانی نے وزارت داخلہ میں جمعرات کو ملاقات کی۔ وزارت داخلہ میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطر کے وزیر اعظم کا پیغام دیتے ہوئے قطری سفیر نے حکومت قطر کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل التھانی نے وزارت داخلہ میں جمعرات کو ملاقات کی۔ وزارت داخلہ میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطر کے وزیر اعظم کا پیغام دیتے ہوئے قطری سفیر نے حکومت قطر کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ مستقبل میں مزید بہتر تعلقات کی توقع رکھتے ہیں۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے قطری سفیر کی پیشکش کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دو طرفہ امور میں مثبت پیش قدمی خوش آئند ہے۔ اس موقع پر قطری سفیر نے پاکستان میں مختلف پراجیکٹس شروع کرنے میں قطر کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پراجیکٹس میں مہاجرین کی امداد اور تعلیمی نوعیت کے ہوں گے۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ان اقدامات کو سراہا اور کہا کہ یہ متعلقہ شعبوں میں انتہائی اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ ملاقات کے اختتام پرقطری سفیر نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے اپنا قیمتی وقت نکالنے پر شکریہ کا اظہار کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔

مزید خبریں