اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی): پاکستان نے نوگورنو کاراباخ میں آرمینیا کی فوج کے خلاف آذربائیجان کی افواج کے ساتھ مل کر پاکستانی فوج کے لڑنے کے بارے میں میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور قیاس آرائی پر مبنی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسی رپورٹس اور اطلاعات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نوگورنو کاراباخ …
آرمینیا کی فوج کے خلاف پاکستانی فوج کے لڑنے کے بارے میڈیا رپورٹس بے بنیاد اور قیاس آرائی پر مبنی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی): پاکستان نے نوگورنو کاراباخ میں آرمینیا کی فوج کے خلاف آذربائیجان کی افواج کے ساتھ مل کر پاکستانی فوج کے لڑنے کے بارے میں میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور قیاس آرائی پر مبنی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسی رپورٹس اور اطلاعات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نوگورنو کاراباخ کے خطے میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر سخت تشویش ہے، ترجمان نے کہا کہ آذربائیجان کی شہری آبادی پر آرمینیائی فوج کی جانب سے گولہ باری قابل مذمت اور افسوسناک ہے، ترجمان نے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے بچنے کے لیے آرمینیا کو اپنی کارروائی روکنا ہوگی،زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان نوگورونو کاراباخ کے حوالے سے آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔ نوگورونو کاراباخ پر آذربائیجان کا موقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قراردادوں کے مطابق ہے۔








