اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو کویت سفارتخانے کا دورہ کیا۔ ایمبیسی آمد پر پاکستان میں کویت کے سفیر نصر المطہری نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ نے کویت کے سابق امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور کہا کہ پاکستان اور کویت کے مابین دیرینہ، برادرانہ تعلقات ہیں۔وزیر خارجہ نے مرحوم سابق امیر …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کویتی سفارتخانہ کا دورہ، شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو کویت سفارتخانے کا دورہ کیا۔ ایمبیسی آمد پر پاکستان میں کویت کے سفیر نصر المطہری نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ نے کویت کے سابق امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور کہا کہ پاکستان اور کویت کے مابین دیرینہ، برادرانہ تعلقات ہیں۔وزیر خارجہ نے مرحوم سابق امیر کویت کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سابق امیر کویت کے انتقال پرشاہی خاندان، کویتی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کے دورحکمرانی میں پاکستان اور کویت کے مابین دو طرفہ تعلقات کو وسعت ملی۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح ایک صلح جو، امن پسند اورمشفق حکمران کے طور پر جانے جاتے تھے۔وزیر خارجہ نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔ کویتی سفیر نصر المطہری نے کویتی سفارت خانے آمد اور مرحوم امیر کویت کیلئے اظہار تعزیت پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔








