پاکستان اور تھائی لینڈ کے سیاحتی اور معاشی تعلقات مضبوط ہیں،پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی بھی خوش آئند ہے، وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور تھائی لینڈکے سیاحتی اور معاشی تعلقات مضبوط ہیں،پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی بھی خوش آئند ہے،جس حد تک ممکن ہوا تھائی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو تھائی لینڈ کے سفیر پورنپوپ امپیدھایا سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں باہمی …

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور تھائی لینڈکے سیاحتی اور معاشی تعلقات مضبوط ہیں،پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی بھی خوش آئند ہے،جس حد تک ممکن ہوا تھائی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو تھائی لینڈ کے سفیر پورنپوپ امپیدھایا سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا- کورونا صورتحال پر قابو پانے پر تھائی سفیر نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کو مبارکبا د دی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈکے سیاحتی اور معاشی تعلقات مضبوط ہیں- تھائی سفیر نے کورونا کے دوران تھائی طالبعلموں کی ملک واپسی سے متعلق وزارت داخلہ کے تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کیا- وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے تھائی لینڈ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو سراہا- وزیر داخلہ نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا- جس حد تک ممکن ہوا تھائی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے- اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں کورونا صورتحال اب کافی حد تک بہتر ہے- انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں مزید بہتری کی امید ہے-ملاقات کا اختتام اس عہد کے ساتھ ہوا کہ آنے والے دنوں میں دو طرفہ امور میں مزید بہتری کی کوشش کی جائے گی-ملاقات میں تھائی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی بھی خوش آئند ہے- پاکستان تھائی طالبعلموں میں انتہائی مقبول ہے –