مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ٹیکنالوجی کمپنی ایس اے پی کے کنٹری ڈائریکٹر ثاقب احمد کی ملاقات

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی): مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ٹیکنالوجی کمپنی ایس اے پی کے کنٹری ڈائریکٹر ثاقب احمد نے جمعہ کو یہاں فنانس ڈویڑن میں ملاقات کی ہے۔ ثاقب احمد نے اپنے وفد کے ہمراہ مشیر خزانہ کو کمپنی کے آپریشن اور دنیا بھر میں 180 ممالک میں خدمات کی فراہمی کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کی ضرورت ہے …

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی): مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ٹیکنالوجی کمپنی ایس اے پی کے کنٹری ڈائریکٹر ثاقب احمد نے جمعہ کو یہاں فنانس ڈویڑن میں ملاقات کی ہے۔ ثاقب احمد نے اپنے وفد کے ہمراہ مشیر خزانہ کو کمپنی کے آپریشن اور دنیا بھر میں 180 ممالک میں خدمات کی فراہمی کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کی ضرورت ہے اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے مزید سرمایہ کاری کی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ای آرپی) سافٹ ویئر سی ڈی این ایس، پی ڈبلیو ڈی، ریلویز اور پاکستان پوسٹ جیسے اداروں میں استعمال کیا جانا چاہیے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ اس حوالہ سے فنانس ڈویڑن ممکنہ معاونت فراہم کرے گا تاکہ متعلقہ شعبوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔