صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت بریسٹ کینسر پر اجلاس

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بریسٹ کینسر سمیت تمام امراض سے متعلق مربوط قومی ڈیٹا بیس تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ جمعہ کو یہاں بریسٹ کینسر سے متعلق اجلاس کی صدرات کر رہے تھے۔اجلاس میں معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی نے …

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بریسٹ کینسر سمیت تمام امراض سے متعلق مربوط قومی ڈیٹا بیس تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ جمعہ کو یہاں بریسٹ کینسر سے متعلق اجلاس کی صدرات کر رہے تھے۔اجلاس میں معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں مختلف بیماریوں سے متعلق مرکزی ڈیٹا بیس کی کمی ہے ،اس لئے بریسٹ کینسر سمیت تمام بیماریوں پر مربوط قومی ڈیٹا بیس تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چھاتی کے کینسر کی بیماری دوسرے جنوبی ایشیائی ممالک کی نسبت زیادہ پائی جاتی ہے۔اس تناظر میں عوام میں بیماری کے حوالے سے ا?گاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ڈیٹا بیس کی تیاری سے مختلف بیماریوں کے تدارک میں مدد ملے گی۔