اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی): امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کورونا وائرس کا یسٹ مثبت آنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا وہ کسی سہارے کے بغیر خود چل کر ہسپتال روانہ ہوئے۔ہسپتال جاتے وقت صدر ٹرمپ نے ماسک بھی پہن رکھا تھا۔ …
امریکی صدر کورونا وائرس کے باعث ہسپتال منتقل

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی): امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کورونا وائرس کا یسٹ مثبت آنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا وہ کسی سہارے کے بغیر خود چل کر ہسپتال روانہ ہوئے۔ہسپتال جاتے وقت صدر ٹرمپ نے ماسک بھی پہن رکھا تھا۔ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کو کورونا وائرس کاٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اینٹی باڈیز کا انجکشن دیا گیا۔ وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی حالت بہتر ہے، انہیں حفاظتی اقدامات کے طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ ہسپتال سے ہی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ ہسپتال منتقلی سے پہلے اپنے پیغام میں صدرٹرمپ نے صحت یابی کی دعاوں پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے، میلانیا بھی ٹھیک ہے۔








