لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بزرگ تاجر ہنما اور چیئرمین فاﺅنڈر گروپ افتخار علی ملک کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ہفتہ کو افتخار ملک سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پیاف فاﺅنڈر اتحاد کے امیدواروں کا تمام نشستوں پر کلین سویپ کرنا تاجر …
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی چیئرمین فاﺅنڈر گروپ افتخار علی ملک کو لاہور چیمبر کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد

مزید خبریں
لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بزرگ تاجر ہنما اور چیئرمین فاﺅنڈر گروپ افتخار علی ملک کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ہفتہ کو افتخار ملک سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پیاف فاﺅنڈر اتحاد کے امیدواروں کا تمام نشستوں پر کلین سویپ کرنا تاجر برادری میں اس کی مقبولیت کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے بعد لاہور اقتصادی سرگرمیوں کا دوسرا مرکز ہے اور تاجروں نے ہمیشہ قومی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر 1923 میں قائم ہونے والا ملک کا سب سے بڑا اور قدیم ترین چیمبر ہے جس نے پاکستان میں نامور شخصیات تیار کیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت خصوصاً وزیر اعظم عمران ہمیشہ کاروباری برادری کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور وہ پہلے ہی تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کو کاروباری برادری کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہدایات جاری کرچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے وہ ہمہ وقت دستیاب ہیں اور ان کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور ان کے جائز امور کو متعلقہ حلقوں تک بھی پہنچاتے ہیں۔ افتخار ملک نے چیمبر میں جمہوری روایات کے مطابق منصفانہ، آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر میں تعاون پر گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافہ انتہائی ضروری ہے اور عالمی منڈیوں میں ہماری مصنوعات کی قیمتوں کو مسابقتی رکھنے کے لئے کاروباری لاگت کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک زبردست صلاحیت کا حامل ہے ،تجارتی سہولیات کی فراہمی صنعتوں کو فروغ دینے کی کلید ہے اور ہمیں تمام رکاوٹوں کو دور کرنے اور تجارتی سہولیات کا کلچر پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ لاہور چیمبر ہمیشہ حکومت اور تاجر برادری کے مابین ایک پل کا کام کرتا ہے۔ اس نے ہمیشہ ہی حکومت سے مشاورت اور معیشت سے متعلق امور پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر کاروبار دوست ماحول کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے۔








