فیصل آباد۔3اکتوبر (اے پی پی): وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنے قول و فعل سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ الطاف حسین ثانی ہیں،کروز میزائل کے حوالے سے سرعام بات کرکے حساس قومی راز افشاں کرنے کی ان کی یہ حرکت ملک سے غداری کے مترادف ہے۔آج بھی وہ افواج پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرکے اپنے دوست مودی کو …
نواز شریف نے اپنے قول و فعل سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ الطاف حسین ثانی ہیں۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب
فیصل آباد۔3اکتوبر (اے پی پی): وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنے قول و فعل سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ الطاف حسین ثانی ہیں،کروز میزائل کے حوالے سے سرعام بات کرکے حساس قومی راز افشاں کرنے کی ان کی یہ حرکت ملک سے غداری کے مترادف ہے۔آج بھی وہ افواج پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرکے اپنے دوست مودی کو خوش کرنے میں مصروف ہیں ملکی سا لمیت کے خلاف بیانیہ دینے والوں کو قوم کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت کسی صورت ملک کے خلاف زہر افشانی کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گی جس شخص کو قوم نے تین مرتبہ وزیر اعظم بنایا اس نے بیرون ملک اربوں روپے کے اثاثے اور جائیدادیں بنائیں۔انہیں عوام کا احساس ہوتا تو ملکی اداروں کے خلاف بات نہ کرتے وہ باتوں کو الجھانے کی بجائے عدالتوں میں پیش ہو کر سوالوں کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایون فیلڈ اور دیگر جائیدادوں کے پیسے کہاں سے آئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف نے اداروں کو بنانے کی بجائے تباہ کیا۔ ان کی تقاریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ملک و قوم سے کسی بات کا بدلہ لے رہے ہیں۔ نواز شریف نے اپنے دور میں ڈالر کو مصنوعی طریقے سے مستحکم رکھا جس سے معیشت تباہ اور برآمدات کم ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کچھ بھی کر لیں لیکن عمران اپنے نعرے کی پاسداری کرتے رہیں گے اور ملک لوٹنے والوں کا احتساب ہو کر رہے گا۔









