اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی): نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ہفتہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے553 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 8 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 35 ہزار 71 …
نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے
اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی): نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ہفتہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے553 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 8 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 35 ہزار 71 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 689، پنجاب میں 12 ہزار 9765، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 946، اسلام آباد میں 3 ہزار 550، بلوچستان میں 974، گلگت بلتستان میں 378، آزاد کشمیر میں 468 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 593 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 912 وینٹی لیٹرز پر کووڈ۔19 کے 104 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 884 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 984 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 776، بلوچستان میں 15 ہزار 323، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 816، اسلام آباد میں 16 ہزار 713، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 908، پنجاب میں 99 ہزار 665 اور سندھ میں 1 لاکھ 37 ہزار 783 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 507 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 517 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 238 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 260 اموات،اسلام آباد میں کل 183 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں 146اموات، گلگت بلتستان میں 88 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 75 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 36 لاکھ 15 ہزار 244 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 717 مریض زیر علاج ہیں۔









