کراچی۔3اکتوبر (اے پی پی): گورنر سندھ عمران اسماعیل اوروفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر سے گرینڈڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے)کے وفد نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزرا ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور محمد میاں سومرو بھی موجود تھے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے نصرت سحر عباسی، ارباب غلام رحیم ، عرفان اللہ خان مروت نے شرکت کی، پی ٹی …
گورنر سندھ اور و فاقی وزیر اسد عمر سے جی ڈی اے کے وفد کی ملاقات
کراچی۔3اکتوبر (اے پی پی): گورنر سندھ عمران اسماعیل اوروفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر سے گرینڈڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے)کے وفد نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزرا ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور محمد میاں سومرو بھی موجود تھے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے نصرت سحر عباسی، ارباب غلام رحیم ، عرفان اللہ خان مروت نے شرکت کی، پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی ،حلیم عادل شیخ ،خرم شیر زمان اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صوبہ کے مختلف اضلاع کے لئے وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے صوبہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھے ہوئے ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیر اعظم کی ہدایت پر صوبہ سندھ کی ترقی کے لئے اقدامات کر رہی ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان صوبہ سندھ کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی پیکج کی طرح دیگر اضلاع کے لئے بھی ترقیاتی پیکج پر کام کیا جارہا ہے۔









