نوازشریف کا ملک دشمن ایجنڈا عوام نے مستردکردیا ہے، ڈاکٹر نوشین حامد

لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی): تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاکہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے اور استعفوں کی دھمکیاں دینے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، قوم ان سیاسی بہروپیوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی، آل شریف کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف وطن واپس آئیں باہر بیٹھ کر بڑھکیں مارانا بند کریں نوازشریف اور زرداری خاندانوں کی اصلیت قوم کے …

لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی): تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاکہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے اور استعفوں کی دھمکیاں دینے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، قوم ان سیاسی بہروپیوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی، آل شریف کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف وطن واپس آئیں باہر بیٹھ کر بڑھکیں مارانا بند کریں نوازشریف اور زرداری خاندانوں کی اصلیت قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے، انہوں نے مزید کہاکہ کرپٹ ٹولہ جلد اپنے سیاسی انجام کو پہنچے گا، مداری اور درباری ملک کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار ہیں، نوازشریف کا ملک دشمن ایجنڈا عوام نے مستردکردیا ہے۔