ضلع سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کو ٹیکس دہندگان سے منسوب کرینگے ، عثمان ڈار

سیالکوٹ۔3اکتوبر (اے پی پی): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کو ٹیکس دہندگان سے منسوب کرینگے ان کے نام کی تختیاں لگائیں گے اور ان ہی سے منصوبوں کا افتتاح کروائیں گے۔ یہ بات انہوں نے کہاکہ تحصیل کونسل کے میٹنگ ہال برقلعہ میں لوکل گورنمنٹ اور تعمیر نو کے اداروں کے مقامی حکام کے اجلا س …

سیالکوٹ۔3اکتوبر (اے پی پی): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کو ٹیکس دہندگان سے منسوب کرینگے ان کے نام کی تختیاں لگائیں گے اور ان ہی سے منصوبوں کا افتتاح کروائیں گے۔ یہ بات انہوں نے کہاکہ تحصیل کونسل کے میٹنگ ہال برقلعہ میں لوکل گورنمنٹ اور تعمیر نو کے اداروں کے مقامی حکام کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق، ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،رہنما پی ٹی آئی عامر ڈار، جمشید غیاث، وقاص افتخار بٹ ، اسسٹنٹ کمشنر سلیمان اکبر ، سی او ایم سی ایس فیصل شہزاد، سی او تحصیل کونسل عنصر ساہی اور ڈی ڈی ڈویلپمنٹ عبدالروف سمیت ایکسئینز ہائی وے ، بلڈنگ ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، گیپکو اور ایری گیشن کے مقامی حکام نے شرکت کی۔ عثمان ڈار نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں بلا وجہ تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے گا اور منصوبوں کی تکمیل میں معیار کو ملحوظ خاطر رکھیں گے تانکہ عوام الناس عرصہ دارز تک ان منصوبوں سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن ، پبلک ہیلتھ اور ایرگیشن کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کریں۔ انہوں نے کہاکہ ناقص کام کرنے والے کنٹریکٹر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کو مفاد عامہ میں جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید نے کہاکہ ضلع سیالکوٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا ہفتہ وارجائزہ لیا جارہا ہے اور ہر محکمے کا مقامی سربراہ میٹنگ میں شریک ہوکر اپنی کارکردگی کا جواب دیگا۔ انہوں نے کہاکہ ہر ہفتہ کو ہونے والی میٹنگ میں ہونے والے فیصلوں کو اگلی میٹنگ میں ریویو کیا جائے گا اورترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کریں گے۔