وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی وزیراعظم عمران خان کو سالگرہ پر مبارکباد

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم عمران خان کو ان کے یومِ پیدائش پر دلی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنے۔ سینیٹر شبلی فراز نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کٹھن حالات اور چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ان کا خاصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دہائیوں سے …

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم عمران خان کو ان کے یومِ پیدائش پر دلی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنے۔ سینیٹر شبلی فراز نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کٹھن حالات اور چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ان کا خاصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دہائیوں سے درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے، ان شائ اللہ ان کی جرآت مندانہ قیادت میں سرخرو ہوں گے۔

مزید خبریں