بھارتی فوجی مقبوضہ جموںوکشمیرمیں نہتے کشمیریوںکی نسل کشیْ جاری رکھے ہوئے ہے، عبدالصمد انقلابی

سرینگر۔5اکتوبر (اے پی پی): غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی جموںوکشمیر کے چیئرمین عبدالصمدانقلابی نے افسوس ظاہر کیا ہے کہ بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں کو گھروں سے اغوا کرنے کے بعد انہیں عسکریت پسند قراردیکرجعلی مقابلوں میں شہید کر دیتے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ رواں برس 18جولائی کو ضلع شوپیاں کے علاقے امشی پورہ …

سرینگر۔5اکتوبر (اے پی پی): غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی جموںوکشمیر کے چیئرمین عبدالصمدانقلابی نے افسوس ظاہر کیا ہے کہ بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں کو گھروں سے اغوا کرنے کے بعد انہیں عسکریت پسند قراردیکرجعلی مقابلوں میں شہید کر دیتے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ رواں برس 18جولائی کو ضلع شوپیاں کے علاقے امشی پورہ میں بھارتی فوجیوں نے ایک جعلی مقابلے میں تین کشمیری محنت کشوں کو عسکریت پسند قراردیکر شہید کردیا تھا جو کام کی تلاش میں وادی کشمیر آئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ دن بعد مقتول نوجوانوں کی شناخت ان کے اہلخانہ نے بھارتی فوج کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر کے ذریعے کی۔ انہوں نے کہاکہ بعدازاں بھارتی فوج نے اعتراف کیا کہ نوجوان کا تعلق راجوری سے تھا اور تینوں نوجوانوں کا ڈی این اے ان کے اہلخانہ سے میچ بھی کرگیا تھا۔عبدالصمد انقلابی نے کہاکہ اب ان تینوں شہید نوجوانوںکی میتیں جنہیں بارہمولہ کے علاقے گانٹھ مولہ کے قبرستان میں دفن کیاگیا تھا کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ1990ئ سے لیکر آج تک بھارتی فورسز نے تقریباً دس ہزار سے زائدکشمیریوںکو حراست کے دوران لاپتہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فوجی گھروں سے نہتے کشمیریوں کو اغوا کرنے کے بعد جعلی مقابلوںمیں شہید کردیتے ہیں اور بعدازاں انہیں عسکریت پسند قراردیدیاجاتا ہے۔ عبدالصمد انقلابی نے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ جموںوکشمیرمیں نہتے کشمیریوںکی نسل کشیْ جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے مقبوضہ علاقے میں قتل عام کے تمام واقعات کی کسی آزادانہ بین الاقوامی ادارے یا اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا تاکہ ان میں ملوث اہلکاروںکو قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔

مزید خبریں