اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): این سی او سی میں کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے روزانہ کی صورتحال پر فورم کو آگاہ کیا گیا کہ ماسک پہننے،سماجی فاصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ اس وائرس کے پھیلاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کے اقدامات …
ایس او پیز پر عملدرآمد سے سردیوں میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچا جاسکتا ہے، اسد عمر

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): این سی او سی میں کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے روزانہ کی صورتحال پر فورم کو آگاہ کیا گیا کہ ماسک پہننے،سماجی فاصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ اس وائرس کے پھیلاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کے اقدامات کی نگرانی ضروری ہے۔ ماسک پہننا کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد سے سردیوں میں اس وائرس کی دوسری لہر سے بچا جاسکتا ہے۔ شادی ہالز اور ریستوران بیماریوں کے پھیلاؤ کے بڑے مراکز بن رہے ہیں۔ این سی او سی نے صحت کے رہنما خطوط، پروٹوکول پر عمل پیرا ہونے کی کوششوں پر تعلیمی شعبے کی تعریف کی۔








