ملک کو منشیات سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے ، اعظم سواتی

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ملک کو منشیات سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قوانین لا رہے ہیں جس سے پراسیکیوشن اور سخت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اینٹی نارکوٹکس فورس اکیڈمی میں اے این ایف کے زیر تربیت افسران کو لیکچر دیتے ہوئے …

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ملک کو منشیات سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قوانین لا رہے ہیں جس سے پراسیکیوشن اور سخت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اینٹی نارکوٹکس فورس اکیڈمی میں اے این ایف کے زیر تربیت افسران کو لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اے این ایف کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری پڑی ہے کیونکہ منشیات کے سمگلروں کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے آپ نے اس نیٹ ورک کو توڑنا اور ختم کرنا ہے. اور ملک کو منشیات سے پاک کرنا کرنا ہے۔ اعظم خان سواتی نے لیکچر میں کہا کہ تفتیشی افسر وں کی ذمہ داری بہت حساس اور مشکل ہوتی ہے کیونکہ اس نے فیلڈ اور عدالت میں منشیات کے سگملروں اور منشیات فروشوں کے خلاف لڑنا ہے، آپ کی ذرا سی کوتاہی سے انسانیت کا دشمن اور ڈرگ سمگلر آپ کی ہاتھوں سے چھوٹ سکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف سخت قانون لا رہے ہیں، نیا قانون جلد ہی پارلیمنٹ سے پاس کرےں گے، نئے قانون میں سزائے سخت اور واضح ہے۔ اعظم خان سواتی نے کہا کہ اے این ایف کی اکیڈمی کو جدید آلات سے لیس کریں گے اور اس کو پاکستان کا بہترین اکیڈمی بنائے گے۔ وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نے قانونی پیچیدگیوں کے بارے میں اے این ایف کے افسران کو لیکچر دی۔

مزید خبریں