افغانستان کے حالات کے بارے میں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کا صلاح و مشورہ

کابل۔5اکتوبر (اے پی پی): افغانستان کے صدر اشرف غنی اور افغان قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے ملک کے حالات خاص طور سے قطر میں طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔افغان خبر رساں ادارے آوا کے مطابق عبداللہ عبداللہ نے صدر ہاﺅس میں اشرف غنی سے ملاقات کر کے اپنے دورہ پاکستان اور اس ملک کے حکام سے ہونے والی گفتگو کے بارے …

کابل۔5اکتوبر (اے پی پی): افغانستان کے صدر اشرف غنی اور افغان قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے ملک کے حالات خاص طور سے قطر میں طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔افغان خبر رساں ادارے آوا کے مطابق عبداللہ عبداللہ نے صدر ہاﺅس میں اشرف غنی سے ملاقات کر کے اپنے دورہ پاکستان اور اس ملک کے حکام سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ افغانستان کی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے اپنے تین روزہ دورہ اسلام آباد میں پاکستانی وزیر اعظم اور صدر سمیت اس ملک کے حکام سے ملاقات و گفتگو کی تھی۔عبداللہ عبداللہ نے اپنے اس دورے کو نتیجہ خیز قرار دیا اور کہا کہ اس ملاقات میں انھوں نے پاکستانی حکام سے افغان امن عمل کی حمایت کے سلسلے میں گفتگو کی ہے۔دونوں رہنماﺅں نے ملک کے حالات اور امن مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں