نئی دہلی۔5اکتوبر (اے پی پی): بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز کی تعداد 6.63 ملین تک پہنچ گئی جبکہ اس دورانیہ میں مزید 102,685 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث امریکہ اور برازیل کے بعد بھارت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا تیسرا ملک …
بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز کی تعداد 6.63 ملین ہوگئی، مزید 102,685 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

مزید خبریں
نئی دہلی۔5اکتوبر (اے پی پی): بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز کی تعداد 6.63 ملین تک پہنچ گئی جبکہ اس دورانیہ میں مزید 102,685 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث امریکہ اور برازیل کے بعد بھارت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا تیسرا ملک بن گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 74,442 نئے متاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں متاثرہ کیسز کی مجموعی تعداد6.63 ملین اور اموات کی تعداد 102,685ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارت نے کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے ریاستوں کو سکول اور سینما گھروں کو کھولنے کی اجازت دی تھی۔








