نیویارک۔5اکتوبر (اے پی پی): امریکہ میں3 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ایک انتخابی سروے کے دوران کورونا وائرس بارے سنجیدہ اقدامات نہ کرنے پرریپبلیکن امیدوار و موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوارجوبائیڈن کو 10 پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرزاور فرانسیسی مارکیٹ ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس کی جانب سے دونوں مرکزی …
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوارجوبائیڈن کو 10 پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی، انتخابی سروے

مزید خبریں
نیویارک۔5اکتوبر (اے پی پی): امریکہ میں3 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ایک انتخابی سروے کے دوران کورونا وائرس بارے سنجیدہ اقدامات نہ کرنے پرریپبلیکن امیدوار و موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوارجوبائیڈن کو 10 پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرزاور فرانسیسی مارکیٹ ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس کی جانب سے دونوں مرکزی جماعتوں ریپبلیکن اور ڈیموکریٹ پارٹی کی مقبولیت کے حوالے سے عوام کی رائے جاننے کے لیے کرائے گئے قومی سروے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوانتخابی مہمات اور تقریبات کے دوران کورونا وائرس سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی اور ماسک نہ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث انتخابی سروے میں 41 فیصد عوام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور51 فیصد نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت کی جبکہ 4 فیصد نے تیسری جماعت اور دیگر 4 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔ اس انتخابی سروے کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں 10 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے کیونکہ امریکی شہریوں کا ماننا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کو سنجیدہ لیتے تووہ کورونا وائرس سے یقینی طور پر متاثر نہ ہوتے۔ انتخابی سروے میں 67 فیصد امریکیوں نے رائے دی کہ کورونا وائرس کے باعث انتخابی ریلیاں نہیں ہونی چاہیئں جبکہ 59فیصد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس سے صحت یابی تک صدارتی مباحثے ملتوی کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حریف ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے درمیان دوسرا صدارتی مباحثہ 15 اکتوبر کو ہو گا۔








