اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ٹی 20 کپ (فرسٹ کلاس) کے مزید دو میچز منگل کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں خیبر پختونخوا کا مقابلہ سنٹرل پنجاب سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ بلوچستان اور نادرن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، ایونٹ کے میچز 30 ستمبر سے 6 اکتوبر تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ہیں …
قومی ٹی 20 کپ (فرسٹ کلاس) کے مزید دو میچز (منگل کو)کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ٹی 20 کپ (فرسٹ کلاس) کے مزید دو میچز منگل کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں خیبر پختونخوا کا مقابلہ سنٹرل پنجاب سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ بلوچستان اور نادرن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، ایونٹ کے میچز 30 ستمبر سے 6 اکتوبر تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ہیں جبکہ 9 سے 18 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں جن میں ناردرن، خیبر پختونخوا، سنٹرل پنجاب، سدرن پنجاب، بلوچستان اور سندھ شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 17 اکتوبر کو جبکہ فائنل 18 اکتوبر کو پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا،








