وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ اورکشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہر یار خان آفریدی کی ملاقات

لاہور۔5اکتوبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے یہاں وزیر اعلی آفس میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ اورکشمیرکمیٹی کے چیئرمین شہر یار خان آفریدی نے ملاقات کی۔ عثمان بزدار، اعجاز شاہ اور شہر یار آفریدی نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی مذمت کی۔تینوں رہنما وں نے اس امر کا اظہار کیا کہ اداروں کےخلاف ہر سازش کامقابلہ کیا جائےگا۔ملاقات میں جرائم پیشہ …

لاہور۔5اکتوبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے یہاں وزیر اعلی آفس میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ اورکشمیرکمیٹی کے چیئرمین شہر یار خان آفریدی نے ملاقات کی۔ عثمان بزدار، اعجاز شاہ اور شہر یار آفریدی نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی مذمت کی۔تینوں رہنما وں نے اس امر کا اظہار کیا کہ اداروں کےخلاف ہر سازش کامقابلہ کیا جائےگا۔ملاقات میں جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کےخلاف بلا امتیاز کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے اورقانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کےلئے آخری حد تک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بعض عناصر مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ اداروں کےخلاف پراپیگنڈا قابل مذمت اور افسوسناک ہے ۔ قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ صوبے میں کسی کو قانون ہاتھ میںلینے کی اجازت نہیں دی جائےگی ۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ بعض عناصر کی جانب سے اداروں پر دشنام طرازی کا کوئی جواز نہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے اداروں کو متنازعہ بنانے کا مخصوص ایجنڈا بے نقاب ہو چکا ہے۔اپوزیشن اپنے ملک دشمن بیانیے سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ اداروں پر الزام لگانے والوں کےخلاف قانون کے تحت کارروائی ہو گی۔ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں۔ اپوزیشن اداروں کو متنازعہ بنا کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ منفی سیاست کرنے والوں کا اداروں کو متنازعہ بناناملک دشمنی کے مترادف ہے۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید خبریں