وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ، شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت یہاں وزیر اعلی آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ زرعی شعبہ معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ زرعی شعبے میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے۔ زراعت کی ترقی کیلئے جو کچھ ہوسکا کریں گے۔ زرعی …

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت یہاں وزیر اعلی آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ زرعی شعبہ معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ زرعی شعبے میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے۔ زراعت کی ترقی کیلئے جو کچھ ہوسکا کریں گے۔ زرعی شعبہ کی ترقی جدید ٹیکنالوجی سے منسلک ہے۔جدید زرعی ٹیکنالوجی اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔ زرعی ریسرچ کی ضرورت اور اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ زرعی ریسرچ کے شعبے کو جدید تقاضوں کے ہم آہنگ کر کے ہی نئے چیلنجز سے نبرد آزما ہو سکتے ہیں۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے زرعی شعبہ کے فروغ کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی کمیٹی 10 روز میں جامع پلان مرتب کر کے پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی جانب سے پیش کئے جانے والے جامع روڈ میپ کی روشنی میں فیصلے کئے جائیں گے اور آگے جانب بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب زرعی صوبہ ہے ،زراعت کی ترقی سے معےشت مضبوط ہوگی اورزراعت کی ترقی سے کسان خوشحال ہو گا۔ نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے زراعت کے شعبے کے فروغ کےلئے تجاویز پیش کیں۔صوبائی وزرائ سردار حسنین بہادر دریشک، حسین جہانیاں گردیزی،چیف سیکرٹری ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ، متعلقہ سیکرٹریز،ایگروبیسڈانڈسٹریز و زرعی شعبہ کے ما ہرین اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید خبریں