اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا یہ دوہرا معیار ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پانچ ایم پی ایزملیں تو انہیں پارٹی سے نکال دیا جاتا ہے اور محمد زبیر اگر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے چار مرتبہ ملاقات کرے تو اسے باپ بیٹی جوڑی کا ترجمان مقرر کردیا جاتا ہے۔ پیر کو …
مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنے والے پانچ ایم پی ایز کو فارغ، آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے محمد زبیر کو ترجمان مقررکر دیا ، شیخ رشید احمد

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا یہ دوہرا معیار ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پانچ ایم پی ایزملیں تو انہیں پارٹی سے نکال دیا جاتا ہے اور محمد زبیر اگر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے چار مرتبہ ملاقات کرے تو اسے باپ بیٹی جوڑی کا ترجمان مقرر کردیا جاتا ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہو ں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ 11 کے بعد 18 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے اور اگر پیپلزپارٹی 18 اکتوبر کے سانحہ کارساز میں سینکڑوں شہیدوں کو بھلا کر ایک محمود اچکزئی جیسے مشکوک، سوالیہ نشان والے سیاستدان اور فضل الرحمان کے پیچھے کر اچی میں چلتی ہے تو انہیں بہت کچھ کھونا پڑے گا، وہ دن دور نہیں جب پیپلز پارٹی نام نہاد جگتو فرنٹ سے الگ ہو جائے گی۔








