سیالکوٹ۔5اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو آگے لے کر آنا وزیر اعظم عمران خان کا مشن ہے ،پنجاب حکومت عمران خان کے وڑن کے مطابق ملک کو معاشی اعتبار سے مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے، پی ٹی آئی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، اپوزیشن رہنماو¿ں کاسیاسی مستقبل بھی مکمل تاریک ہوچکا، احتسا …
نوجوانوں کو آگے لے کر آنا وزیر اعظم عمران خان کا مشن ہے ، معاون خصوصی عثمان ڈار

مزید خبریں
سیالکوٹ۔5اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو آگے لے کر آنا وزیر اعظم عمران خان کا مشن ہے ،پنجاب حکومت عمران خان کے وڑن کے مطابق ملک کو معاشی اعتبار سے مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے، پی ٹی آئی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، اپوزیشن رہنماو¿ں کاسیاسی مستقبل بھی مکمل تاریک ہوچکا، احتسا ب کاعمل کسی صور ت نہیں رکے گا، تحریک انصا ف حکومت کیخلا ف ساز ش کرنے والو ں کو کچھ نہیں ملے گا ،اپوز یشن کی حکومت گرانے کی با تیں نئی نہیں ہیں،اپوز یشن کی خواہش کے بر عکس ان شا ئ اللہ حکومت اپنی آ ئینی مد ت پوری کرے گی۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورنوجوانان عثمان ڈار کی جناح ہاو¿س میں NA73 کی مختلف یونین کونسلز سے چیئرمین، وائس چیئرمین سمیت دیگر سٹی باڈی پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ کے ممبران سے ملاقات میں کیا۔جس میں جوائنٹ سیکرٹری میاں علیم جاوید، ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری الطاف، انفارمیشن سیکرٹری میاں اعجاز جاوید، فنانس سیکرٹری علی مغل اور دیگر ممبران بھی شامل تھے۔ محمد عثمان ڈار نے مزید کہا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں باہر بیٹھ کر بڑھکیں مارنا بند کریں نوازشریف اور زرداری خاندانوں کی اصلیت قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے، انہوں نے مزید کہاکہ کرپٹ ٹولہ جلد اپنے سیاسی انجام کو پہنچے گا، مداری اور درباری ملک کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار ہیں،اے پی سی کا ملک دشمن ایجنڈا عوام نے مستردکردیا ہے۔








