لاہور۔5اکتوبر (اے پی پی):گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کشمیر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام سیمینار کا انعقاد۔سیمینار سے چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریارخان آفریدی،ناموردفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر)غلام مصطفی،وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی،ترجمان حکومت پنجاب ڈاکٹر زرقا سہروردی، سینئر صحافی سلمان غنی اور کالمسٹ سلمان عابد نے خطاب کیا۔چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریارخان آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا میں کوئی بھی اپنے قومی مفادات پر قدغن برداشت …
یوتھ کو بین الاقوامی سطح پر بھارت کے پراپیگنڈا کو بے نقاب کرنا ہے، جی سی یو نیورسٹی میں کشمیر پر سیمینار سے شہریار آفریدی کا خطاب

مزید خبریں
لاہور۔5اکتوبر (اے پی پی):گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کشمیر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام سیمینار کا انعقاد۔سیمینار سے چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریارخان آفریدی،ناموردفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر)غلام مصطفی،وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی،ترجمان حکومت پنجاب ڈاکٹر زرقا سہروردی، سینئر صحافی سلمان غنی اور کالمسٹ سلمان عابد نے خطاب کیا۔چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریارخان آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا میں کوئی بھی اپنے قومی مفادات پر قدغن برداشت نہیں کرتا، یوتھ کا بھی وہی رول ہے جو بارڈر پر ایک سپاہی کاہوتا ہے۔یوتھ کو بین الاقوامی سطح پر بھارت کے پراپیگنڈا کو بے نقاب کرنا ہے،شہریار آفریدی نے طلبا کو بلاگرز بننے کی بھی تلقین کی۔اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کشمیر ریسرچ چیئر کا بھی اعلان کیا،جی سی یو میں کشمیر سوسائٹی باقاعدگی سے مسئلہ کشمیرپر مباحثہ کا انعقاد کرتی ہے۔ڈاکٹر زرقا سہروردی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے الفاظ کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ سیمینار سے خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل (ر)غلام مصطفی نے بھارتی پراپیگنڈا اور تنازع کشمیر پر روشنی ڈالی۔








