گورنرسندھ عمران اسماعیل کی کم قیمت رہائشی منصوبہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت

کراچی۔5اکتوبر (اے پی پی): گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں لوگوں کے لئے اپنا گھر خریدنا ایک چیلنج ہوتا ہے، پاکستان میں بھی کروڑوں افرادکے پاس اپنی رہائش نہیں، وزیراعظم عمران خان نے عوام کی ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کم قیمت مکانات فراہم کرنے کا اعلان کیا اور اپنے اس وڑن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے متعلقہ حکام سے تسلسل سے رابطہ …

کراچی۔5اکتوبر (اے پی پی): گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں لوگوں کے لئے اپنا گھر خریدنا ایک چیلنج ہوتا ہے، پاکستان میں بھی کروڑوں افرادکے پاس اپنی رہائش نہیں، وزیراعظم عمران خان نے عوام کی ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کم قیمت مکانات فراہم کرنے کا اعلان کیا اور اپنے اس وڑن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے متعلقہ حکام سے تسلسل سے رابطہ کرتے ہیں ، کم قیمت مکانات کی تعمیرمیں نجی شعبہ کا فعا ل کردار خوش آئند ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی تعمیراتی کمپنی کے رہائشی منصوبہ انڈس انکلیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی جمال صدیقی ، ارسلان تاج ، عباس جعفری سمیت دیگربھی موجود تھے۔گورنرسندھ نے مزید کہا کہ اس کم قیمت رہائشی منصوبہ کی تکمیل سے مناسب قیمت پر اپنا گھر خریدنے کا ایک عام آدمی کا خواب شرمندہ تعمیر ہو سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان ان منصوبوں میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں جن منصوبوں میں غریب افراد کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں،نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبہ کا یہ بھی حصہ ہے، اس ضمن میں وزیراعظم پاکستان اپنے وڑن کے مطابق ہاﺅسنگ سیکٹر میں اصلاحات لارہے ہیں، اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ لاک ڈاﺅن میں بھی اس سیکٹر کو بتدریج کھولا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسوسی ایشن آف بلڈر اینڈ ڈیولپرز (آباد)سے رابطہ میں ہے اوران سے کم قیمت مکانات کی تعمیر کے لئے بھرپور تعاون بھی فراہم کررہی ہے ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پروفاقی حکومت صوبہ میں غریب افراد کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنارہی ہے۔ نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر داعی علی دانیال نے بتایا کہ یہ منصوبہ نوری آباد کے قریب ہے چونکہ نوری آباد تجارتی و صنعتی علاقہ ہے اور وہاں پر کام کرنے والے ہزاروں افرادکو اس منصوبہ سے کم قیمت رہائش حاصل ہو سکے گی ،انتہائی آسان اقساط پر اب ایک عام آدمی بھی اپنا گھر حاصل کر کے پر سکون انداز میں اپنی ذمہ داریاں اور سماجی معاملات احسن طریقہ سے ادا کر سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پر کشش منصوبہ کراچی کے قریب ہونے سے شہر کے لوگ بھی اس میں مکانات خرید سکتے ہیں۔

مزید خبریں