واشنگٹن۔6اکتوبر (اے پی پی): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین دن تک کورونا وائرس کے علاج کے بعد ہسپتال سے واپس وائٹ ہاؤس منتقل ہو گئے۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے لوگوں سے کہا کہ انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں، وہ باہر نکلیں اور اپنے کام جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا وہ جلد اپنی انتخابی سرگرمیاں دوبارہ …
ڈونلڈٹرمپ ہسپتال سے وائٹ ہاؤس منتقل

مزید خبریں
واشنگٹن۔6اکتوبر (اے پی پی): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین دن تک کورونا وائرس کے علاج کے بعد ہسپتال سے واپس وائٹ ہاؤس منتقل ہو گئے۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے لوگوں سے کہا کہ انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں، وہ باہر نکلیں اور اپنے کام جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا وہ جلد اپنی انتخابی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے۔ امریکا اس وقت دنیا میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے،جہاں یہ وائرس دو لاکھ دس ہزار سے زائد انسانوں کی ہلاکت کا سبب بن چْکا ہے۔








