افغانستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میں دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے ہرا دیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر، افغانستان نے 209 رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 8 وکٹوں پر پورا کیا، اصغر سٹانکزئی 57 رنز بنا کر نمایاں رہے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے میرپور ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) کپتان اصغر …
افغانستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میں دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے ہرا دیا

مزید خبریں
افغانستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میں دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے ہرا دیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر، افغانستان نے 209 رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 8 وکٹوں پر پورا کیا، اصغر سٹانکزئی 57 رنز بنا کر نمایاں رہے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
میرپور ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) کپتان اصغر سٹانکزئی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افغانستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، افغانستان کی ٹیم نے 209 رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر8 وکٹوں پر پورا کیا۔ 63 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان اصغر سٹانکزئی اور محمدنبی نے مشکل وقت میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 107 قیمتی رنز جوڑ کر میچ کا نقشہ بدل دیا، اصغر سٹانکزئی نے 57 رنز بنا کر نمایاں رہے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔








