غربت کے خاتمہ اورترقی کیلئے تمام شہریوں کو صحت اورتعلیمی سہولیات کی فراہمی کو بدستورکلیدی حیثیت حاصل ہے،ڈاکٹرعارف علوی

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ غربت کے خاتمہ اورترقی کیلئے تمام شہریوں کو صحت اورتعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو بدستورکلیدی حیثیت حاصل ہے۔ صدرمملکت نے یہ بات احساس انڈرگریجوویٹ سکالرشپ کے حوالہ سے اپنی ایک ٹویٹ میں کہی ہے۔ صدرمملکت نے اس ضمن میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر کی ایک ٹویٹ کا حوالہ بھی دیاہے جس میں احساس انڈرگریجوویٹ سکالرشپ کیلئے درخواست …

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ غربت کے خاتمہ اورترقی کیلئے تمام شہریوں کو صحت اورتعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو بدستورکلیدی حیثیت حاصل ہے۔ صدرمملکت نے یہ بات احساس انڈرگریجوویٹ سکالرشپ کے حوالہ سے اپنی ایک ٹویٹ میں کہی ہے۔ صدرمملکت نے اس ضمن میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر کی ایک ٹویٹ کا حوالہ بھی دیاہے جس میں احساس انڈرگریجوویٹ سکالرشپ کیلئے درخواست گزاروں کو 30 اکتوبرتک درخواستیں دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔صدرمملکت نے کہاکہ تمام طلبا اس پیغام کو آگے پھیلانے میں اپنا کرداراداکرے تاکہ مستحق طلبابروقت سکالرشپ کیلئے درخواست دے سکیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال 50 ہزارسے زائد وظائف دئیے گئے ۔صدرنے کہاکہ غربت کے خاتمہ اورترقی کیلئے تمام شہریوں کو صحت اورتعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو بدستورکلیدی حیثیت حاصل ہے۔صدرنے کہاکہ پاکستان صحت اورتعلیم کے نان ایلیٹ نظام کی طرف گامزن ہے۔

مزید خبریں