کورونا وائرس کو روکنے کے لئے سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی دوبارہ نافذ کی گئی ہے، اسد عمر

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی دوبارہ نافذ کر دی ہے۔ اتوار کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ ہفتوں میں مثبت کیسز کا اوسط 2 فیصد تھا …

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی دوبارہ نافذ کر دی ہے۔ اتوار کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ ہفتوں میں مثبت کیسز کا اوسط 2 فیصد تھا تاہم پچھلے ہفتے یہ شرح 2 فیصد سے بڑھ گئی ہے جوباعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے لئے اسلام آباد، کراچی اور آزاد کشمیر میں سمارٹ لاک ڈائون دوبارہ نافذ کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کو ملک بھر میں حفاظتی اقدامات کرنے کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ عوام کی مدد اور تعاون سے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں