اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):شمالی امریکا کے ممالک امریکا اورکینیڈاکو پاکستانی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران کمی جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراگست2020 تک کی مدت میں امریکا اورکینیڈا کو 716.636 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.18 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی …
امریکا اورکینیڈاکو پاکستانی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):شمالی امریکا کے ممالک امریکا اورکینیڈاکو پاکستانی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران کمی جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراگست2020 تک کی مدت میں امریکا اورکینیڈا کو 716.636 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.18 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے دومہینوں میں شمالی امریکا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 760.96 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال 2019-20 میں دونوں ممالک کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 4.169 ارب ڈالررہاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے دومہینوں میں ان ممالک سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔جولائی سے لیکراگست2020 تک کی مدت میں امریکا اورکینیڈا سے درآمدات کاحجم 371.93 ملین ڈالررہا۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے دومہینوں میں ان ممالک سے درآمدات کا حجم 289.88 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال ل 2019-20 میں دونوں ممالک سے 2.591 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔








