زمبابوے کرکٹ بورڈ کے 5 رکنی وفدکا قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے ان کا استقبال کیا

لاہور۔11اکتوبر (اے پی پی):زمبابوے کرکٹ بورڈ کے 5 رکنی وفد نے اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا،ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے سٹیڈیم آمد پر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پرپی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے وفد کو بائیو سیکیور ببل کے حوالے سے بریفنگ دی۔وفد  پیر کو سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ بھی کرےگا،زمبابوے کرکٹ بورڈ کا وفد کل اسلام آباد روانہ …

لاہور۔11اکتوبر (اے پی پی):زمبابوے کرکٹ بورڈ کے 5 رکنی وفد نے اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا،ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے سٹیڈیم آمد پر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پرپی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے وفد کو بائیو سیکیور ببل کے حوالے سے بریفنگ دی۔وفد  پیر کو سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ بھی کرےگا،زمبابوے کرکٹ بورڈ کا وفد کل اسلام آباد روانہ ہوجائے گا،وفد میں شامل تمام اراکین منگل کو راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کریں گے،وفد 15 اکتوبر کو واپس زمبابوے روانہ ہوجائے گا۔