راولپنڈی ۔11اکتوبر (اے پی پی):قومی ٹی 20 کپ میں دفاعی چیمپئن ناردرن نے سدرن پنجاب کو 5 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کر لی، سدرن پنجاب کی ٹیم 146 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، ناردرن کے حارث رﺅف نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں، انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، اتوار کو راولپنڈی …
قومی ٹی 20 کپ میں دفاعی چیمپئن ناردرن نے سدرن پنجاب کو 5 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کر لی

مزید خبریں
راولپنڈی ۔11اکتوبر (اے پی پی):قومی ٹی 20 کپ میں دفاعی چیمپئن ناردرن نے سدرن پنجاب کو 5 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کر لی، سدرن پنجاب کی ٹیم 146 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، ناردرن کے حارث رﺅف نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں، انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، اتوار کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 19 ویں میچ میں ناردرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے، سہیل اختر 35، آصف علی 28 اور عماد وسیم 26 (ناٹ آﺅٹ) رنز بناکر نمایاں رہے، محمد الیاس اور حسین طلعت نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، سدرن پنجاب کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے، عامر یامین نے آخر میں 19 گیندوں پر 33 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، خوشدل شاہ 26 اور ذیشان اشرف 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، حارث رﺅف نے تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 23 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، انہیںمیچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا، کپتان عماد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، واضح رہے کہ یہ سدرن پنجاب کی ایونٹ میں پانچویں شکست ہے۔








