وزیر اعظم عمران خان کا پشاور موڑ میں قائم پناہ گاہ کا دورہ

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو اسلام آباد کے علاقہ پشاور موڑ میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر، سینیٹر فیصل جاوید اور پاکستان بیت المال کے ایم ڈی عون عباس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے پناہ گاہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور پناہ گاہ کے انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو اسلام آباد کے علاقہ پشاور موڑ میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر، سینیٹر فیصل جاوید اور پاکستان بیت المال کے ایم ڈی عون عباس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے پناہ گاہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور پناہ گاہ کے انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور عون عباس نے وزیراعظم کو پناہ گاہوں کے انتظامات اور ان میں مقیم افراد کیلئے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں بریفننگ دی۔ وزیراعظم نے بناہ گاہ کے انتظامات کو سراہا اور کہا کہ پناہ گاہوں میں مقیم افراد کی عزت نفس کا احترام یقینی بنایا جائے اور انہیں معیاری سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے تمام پناہ گاہوں میں مستحقین کی ضروریات کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر پناہ گاہ میں مقیم افراد سے بات چیت کی اور پناہ گاہ میں حاصل سہولیات کے بارے میں ان سے دریافت کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ہمراہ لنگر سے کھانا بھی کھایا۔

مزید خبریں