ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے نئے تعینات ہونے والے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے جمعرات کو پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ایئر چیف نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایڈمرل امجد کی زیر قیادت پاک بحریہ مزید …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے نئے تعینات ہونے والے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے جمعرات کو پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ایئر چیف نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایڈمرل امجد کی زیر قیادت پاک بحریہ مزید ترقی کرے گی۔ دونوں سربراہان نے فضائی اور بحری افواج کے مابین موجود ہم آہنگی کو مزید بڑھانے اور اسے نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ قبل ازیں ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی ایئر ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

مزید خبریں