اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب مملکت کے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجیر عبد اللہ عامر السوہا سے جمعرات کو ویڈیو کال زریعے رابطہ کیا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون کے حوالے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے مابین تاریخی اور مستحکم بنیادوں پر استوار برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سعودی وزیر مواصلات انجیر عبد اللہ عامر السوہا سے رابطہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب مملکت کے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجیر عبد اللہ عامر السوہا سے جمعرات کو ویڈیو کال زریعے رابطہ کیا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون کے حوالے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے مابین تاریخی اور مستحکم بنیادوں پر استوار برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی پر توجہ مرکوز کی ، جو جدید ڈیجیٹل دور کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ نے آئی ٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس حقیقت کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دونوں کی آبادی کا کثیر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو بڑھانے اور اس شعبے میں باہمی تعاون کو بڑھانے کی وسیع مواقع موجود ہیں جو دونوں ملکوں کے لئے باہمی مفاد میں ہے۔سعودی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایسے ہی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو قریبی برادرانہ ملک قرار دیا۔دونوں وزرا نے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔








