سہولت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سےسمندرپار پاکستانیوں کےمستفید ہونے پر نہایت مسرت محسوس کررہا ہوں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مرکزی بنک کی متعارف کردہ سہولت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سےسمندرپار پاکستانیوں کےمستفید ہونے پر نہایت مسرت محسوس کررہا ہوں۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آج تک 21 ہزار سے زائد اکاؤنٹس کھولےجاچکےہیں جن سے 24 ملین ڈالر موصول ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ روشن پاکستان اکاؤنٹس کی تعداد اور موصول شدہ سرمائےکاحجم روز بروز …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مرکزی بنک کی متعارف کردہ سہولت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سےسمندرپار پاکستانیوں کےمستفید ہونے پر نہایت مسرت محسوس کررہا ہوں۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آج تک 21 ہزار سے زائد اکاؤنٹس کھولےجاچکےہیں جن سے 24 ملین ڈالر موصول ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ روشن پاکستان اکاؤنٹس کی تعداد اور موصول شدہ سرمائےکاحجم روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ویب سائیٹ کا لنک بھی شیئر کیا جس میں سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لئے روشن پاکستان اکاؤنٹس اور ان کی افادیت کے متعلق مکمل معلومات دستیاب ہیں۔

مزید خبریں