اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز دہشت گردی کے دو بزدلانہ واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت اور شہداکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میری دعائیں اور تمام تر ہمدردیاں گزشتہ روز دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں میں جام شہادت نوش کرنے والے 6 فوجی جوانوں سمیت 20 اہلکاروں اور ان …
وزیراعظم کا دہشت گردی کے دو بزدلانہ واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز دہشت گردی کے دو بزدلانہ واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت اور شہداکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میری دعائیں اور تمام تر ہمدردیاں گزشتہ روز دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں میں جام شہادت نوش کرنے والے 6 فوجی جوانوں سمیت 20 اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ پوری قوم اپنی افواج کی پشت پر کھڑی ہے جو پاکستان کے دفاع اور اس کی سلامتی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہیں۔








