لاہور۔16اکتوبر (اے پی پی):چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا، وہ اس کیلئے چاہے دھرنے دیں یا جلسے کریں‘ سارے بیروز گار سیاستدان اکٹھے ہو گئے ہیں‘ یہ سمجھتے ہیں کہ سڑکوں پر نکل کر حکومت کو بلیک میل کر لیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف خود …
اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کر لے این آر او نہیں ملے گا‘ مومنہ وحید

مزید خبریں
لاہور۔16اکتوبر (اے پی پی):چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا، وہ اس کیلئے چاہے دھرنے دیں یا جلسے کریں‘ سارے بیروز گار سیاستدان اکٹھے ہو گئے ہیں‘ یہ سمجھتے ہیں کہ سڑکوں پر نکل کر حکومت کو بلیک میل کر لیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف خود لندن میں بیٹھ کر کارکنوں کو باہر نکلنے کا کہہ رہا ہے‘ یہ لوگ قانون کی بالادستی نہیں مانتے‘ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ا نہیں کوئی ہاتھ نہ لگائے کیونکہ یہ خود کو قانون سے ماورا سمجھتے ہیں‘ یہ چاہتے ہیں ہم چوری کریں یا ڈاکے ڈالیں، ہمیں کوئی ہاتھ نہ لگائے۔ انہوں نے کہاکہ ان کیخلاف فیصلے آ تے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ ‘’مجھے کیوں نکالا”۔ لوگ کسی کی چوری بچانے کےلئے نہیں نکلتے بلکہ کسی مقصد کیلئے نکلتے ہیں‘ اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کر لے لیکن اگر قانون توڑا تو سیدھا جیل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف خود تو لندن بیٹھے ہوئے ہیں اور لوگوں کو حکومت کیخلاف باہر نکلنے کا کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پوزیشن کا مسئلہ جمہوریت نہیں کیونکہ جمہور ی نظام تو ملک میں قائم ہے‘ ہم پاکستان میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں معلوم تھا ہم نے دھاندلی نہیں کی، اس لئے ہم پہلے دن سے تیار تھے کہ الیکشن کھول دو‘ اگر دھاندلی ہوتی تو ہمیں اتحادیوں کی ضرورت نہ پڑتی۔








