اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگرز تیار ہو جائیں، وزیراعظم کے وژن کے مطابق عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ٹائیگرز تیار ہو جائیں، وزیراعظم عمران خان ہفتہ کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تاریخی خطاب کے دوران ٹائیگر فورس میں شامل لاکھوں نوجوانوں کو …
ٹائیگرز تیار ہو جائیں، وزیراعظم کے وژن کے مطابق عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔عثمان ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگرز تیار ہو جائیں، وزیراعظم کے وژن کے مطابق عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ٹائیگرز تیار ہو جائیں، وزیراعظم عمران خان ہفتہ کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تاریخی خطاب کے دوران ٹائیگر فورس میں شامل لاکھوں نوجوانوں کو آئندہ کے لائحہ عمل، گائیڈ لائنز اور مکمل حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔








