سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی شمالی وزیرستان اور گوادر میں دہشتگر دانہ حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے شمالی وزیرستان اور گوادر میں ہونے والے دہشتگر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےدہشتگرد حملوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے الگ الگ مذمتی بیانات میں انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے …

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے شمالی وزیرستان اور گوادر میں ہونے والے دہشتگر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےدہشتگرد حملوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے الگ الگ مذمتی بیانات میں انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔ سکیورٹی فورسزز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ اور شرمناک فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ملک کے دفاعی اداروں نے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔سیکیورٹی فورسزز اور معصوم شہریوں پر دہشتگرد حملے دشمن کی مذموم سازش ہے۔قانون نافذکرنے والے ادارے ایسے شر پسند عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں۔انہوں نے دہشتگردوں کے حملوں میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی ، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرجمیل عطا فرمانے کی دعا بھی کی ۔

مزید خبریں