2013 سے 2018 تک ملکی برآمدات میں کمی، گاڈ فادر فیملی کے اثاثے کئ سو گنا بڑھ گئے، شہبا ز گل

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نےکہا ہے کہ اگر احسن اقبال کے اعدادو شمار ہی مان لیں تو 2013 میں برآمدات کا حجم 25 ارب ڈالراور 2018 میں 23 ارب ڈالر جبکہ 2013 میں درآمدات کا حجم 39 ارب ڈالراور2018 میں 59 ارب ڈالر تھا۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ دوسری طرف اسی عرصہ کے دوران گاڈ …

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نےکہا ہے کہ اگر احسن اقبال کے اعدادو شمار ہی مان لیں تو 2013 میں برآمدات کا حجم 25 ارب ڈالراور 2018 میں 23 ارب ڈالر جبکہ 2013 میں درآمدات کا حجم 39 ارب ڈالراور2018 میں 59 ارب ڈالر تھا۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ دوسری طرف اسی عرصہ کے دوران گاڈ فادر فیملی کے اثاثے کئ سو گنا بڑھ گئے ۔یہ تھی ٹوٹل تجربہ کاروں کی تجربہ کار ترقی جو صرف اپنے اثاثوں میں ہوئی۔

 

مزید خبریں