اپوزیشن جماعتیں ملک میں ترقی اور استحکام نہیں چاہتی ، ڈاکٹر بابر اعوان

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ملک میں ترقی اور استحکام نہیں چاہتی بلکہ یہ اپنے حکمرانوں کے خلاف جاری احتساب کے عمل کو روکنا چاہتی ہیں، منی لانڈرنگ کو روکنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کر رہی ہیں۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل …

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ملک میں ترقی اور استحکام نہیں چاہتی بلکہ یہ اپنے حکمرانوں کے خلاف جاری احتساب کے عمل کو روکنا چاہتی ہیں، منی لانڈرنگ کو روکنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کر رہی ہیں۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کرپٹ اور سزا یافتہ اپوزیشن قیادت ایک ایماندار اور نیک وزیراعظم عمران خان کے خلاف اکٹھی ہو رہی ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کا عمل جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کے لئے قومی اداروں کے خلاف گھناﺅنی سیاست کر رہی ہے لیکن یہ ناممکن ہے۔

مزید خبریں