پی ڈی ایم گوجرانوالہ میں حکومت کے خلاف متاثر کن پاور شو کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ، شہریار خان آفریدی

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):پارلیمانی کمیٹی کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) گوجرانوالہ میں حکومت کے خلاف متاثر کن پاور شو کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کئے جانے والے اجتماع سے یہ بات …

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):پارلیمانی کمیٹی کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) گوجرانوالہ میں حکومت کے خلاف متاثر کن پاور شو کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کئے جانے والے اجتماع سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ بدعنوان سیاسی ٹولہ عوام کو اپنی جانب راغب نہیں کر سکا اور بڑی تعداد میں لوگوں کو جمع نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس بات سے پوری طرح واقف ہیں کہ ان کے اصل نجات دہندہ وزیراعظم عمران خان ہیں۔

مزید خبریں