پاکستان تحریک انصاف نے عوام کیساتھ جو وعدے کئے تھے ان پروعدوں پرمن وعن عمل جاری ہے،پرویز خان خٹک

پشاور۔17اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے دفاع پرویزخان خٹک نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کیساتھ جو وعدے کئے تھے ان پروعدوں پرمن وعن عمل جاری ہے اورا ن شا اللہ تمام وعدوں کوعملی جامہ پہنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے، ماضی کے حکمرانوں نے ملک کی معیشت کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیاتھا،اب حالات کوبہترلانے کیلئے سخت فیصلے کئے گئے تاکہ ملک اپنے پاں پرکھڑاہوسکے،ماضی کے حکمرانوں …

پشاور۔17اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے دفاع پرویزخان خٹک نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کیساتھ جو وعدے کئے تھے ان پروعدوں پرمن وعن عمل جاری ہے اورا ن شا اللہ تمام وعدوں کوعملی جامہ پہنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے، ماضی کے حکمرانوں نے ملک کی معیشت کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیاتھا،اب حالات کوبہترلانے کیلئے سخت فیصلے کئے گئے تاکہ ملک اپنے پاں پرکھڑاہوسکے،ماضی کے حکمرانوں کی طرح ڈسپوزبل ترقی نہیں بلکہ حقیقی،مربوط اورپائیدارترقی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، مخالفین چاہے جتنی بھی چالاکی دکھائے عوام کی آنکھوں میں اب دھول نہیں جھونک سکتے، عوام نے پاکستان کی ترقی کی خاطر تحرک انصاف کیساتھ صف اول میں کھڑی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع صوابی میں سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرکے ہمراہ پیہورکینال ایکسٹینشن کے ایک پروقارافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیرپرویزخان خٹک نے کہاکہ بارہربیٹھ کراداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کاہرحال میں احتساب ہوگا،نوازشریف سرکس کاوہ شیرہے جوسرکس میں بھی عوام کاسامنانہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کامشن صرف اپنے آپ کوبچاناہے، اپنے آپ کو بچانے کیلئے عوام کومشکل میں ڈال رہاہے۔انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمان دین کیلئے نہیں اسلام آبادکیلئے نکلے ہیں،اگرمولانا صاحب نے پانچ سالہ ایم ایم اے حکومت میں اسلام،عوام یاملک کیلئے کچھ کیا ہو توعوام کے سامنے لائے تاکہ ہم بھی دیکھ سکیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نیب قوانین میں ترمیم کیلئے سب کچھ کررہی ہے اگرنیب قوانین میں اب ترمیم کی توپھرعمران خان زندہ بادکے نعرے لگائیں گے، مگرعمران خان کووطن عزیز کااستحکام،آئین کی بقا، قانون کی بالادستی، چوروں کااحتساب اورمعیشت کی ترقی کی عزیزہے نہ کہ ملک کوڈبونے والوں کوبچایاجائے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے10ہزارارب روپے سابقہ حکومتوں کے قرضوں کے سودکی مدمیں اداکئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنے مفادات کیلئے نکلے ہیں مگرعوام اب ان کے ہتھکنڈوں میں آنے والے نہیں ہیں۔

مزید خبریں