24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 440 کیس، 5 اموات رپورٹ ، 27 ہزار 91 ٹیسٹ کیے گئے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔پیر کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 440 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 5 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 27 ہزار 91 …

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔پیر کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 440 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 5 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 27 ہزار 91 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 94، پنجاب میں 10 ہزار 33،خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 756، اسلام آباد میں 2 ہزار 478، بلوچستان میں 892،گلگت بلتستان میں 402، آزاد کشمیر میں 436 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 409 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر,گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 884 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 74 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 384 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 452 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 3 ہزار 498, بلوچستان میں 15 ہزار 688, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 59، اسلام آباد میں 18 ہزار 69, خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 645، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار 652 اور سندھ میں 1 لاکھ 41 ہزار 841 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 659 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 581 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 298 اموات،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 265 اموات،اسلام آباد میں کل 195 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں 148 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 90 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 82 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 41 لاکھ 1 ہزار 115 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 789 مریض زیر علاج ہیں۔

مزید خبریں