نبی کریم کی زندگی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے،علامہ طاہر محمود اشرفی

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ برائے مذہبی ہم آہنگی پاکستان علما کونسل کے چیئرمین اور متحدہ علما بورڈ کے صدر علامہ طاہر محمود اشرفی نے ربیع الاول کے مہینے کے آغاز پر پوری امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ …

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ برائے مذہبی ہم آہنگی پاکستان علما کونسل کے چیئرمین اور متحدہ علما بورڈ کے صدر علامہ طاہر محمود اشرفی نے ربیع الاول کے مہینے کے آغاز پر پوری امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت سے دنیا میں اندھیرے ختم اور اجالے عام ہوئے۔ دین محمدیہ ہمیں امن، محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں مذہب اور وطن سے محبت کا درس بھی دیتا ہے۔

مزید خبریں